0
Friday 5 Jun 2020 12:40

پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جہاز کی تعمیر کا ترکی میں آغاز

پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جہاز کی تعمیر کا ترکی میں آغاز
اسلام ٹائمز۔ ترکی میں پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جہاز کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر کا پراجیکٹ پاکستان اور ترکی کے مضبوط باہمی تعلقات کا عکاس ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جہاز کی تعمیر کی افتتاحی تقریب استنبول نیول شپ یارڈ میں منعقد کی گئی، ترکی میں تعینات پاک بحریہ کے چیف نیول اوور سیز کموڈور سید رضوان خالد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان نے کہا ملجم کلاس جہاز جدید سطح آب, زیر آب, اینٹی ائیر ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے معاہدے کے تحت تعمیر کئے جانے والے چار جہازوں میں سے دو کی تعمیر کراچی شپ یارڈ میں ہو گی، جہازوں کی مقامی سطح پر تعمیر سے ملکی جہاز سازی کی صنعت کو فروغ حاصل ہو گا۔ ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر کا پراجیکٹ پاکستان اور ترکی کے مضبوط باہمی تعلقات کا عکاس ہے، عالمی سطح پر درپیش وبائی صورتحال میں جہاز کی تعمیر کے بر وقت آغاز کے لئے تمام شراکت داروں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
 
 
خبر کا کوڈ : 866700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش