0
Friday 5 Jun 2020 13:36

آج ہی نہیں بلکہ باقی اجلاسوں میں بھی شرکت نہ کرنے کا سوچ رہا ہوں، فواد چوہدری

آج ہی نہیں بلکہ باقی اجلاسوں میں بھی شرکت نہ کرنے کا سوچ رہا ہوں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آج بھی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ آج ہی نہیں بلکہ باقی اجلاسوں میں بھی شرکت نہ کرنے کا سوچ رہا ہوں کیونکہ براہ راست پارلیمنٹ سیشن سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ کا براہ راست سیشن بلانے سے گریز کا مشورہ دیا تھا، جب متبادل انتظامات موجود ہیں تو پھر احتیاطی تدابیر کا راستہ اپنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ براہ راست سیشن بلانے کی بجائے ورچوئل اجلاس کیے جائیں۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مشیر پارلیمانی اُمور بابر اعوان کو بھی اپنے خدشات اور نقطہ نظر سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی ارکان پارلیمنٹ کو سیشن کے بعد کورونا کا مرض لاحق ہوا۔ 
 
خبر کا کوڈ : 866716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش