QR CodeQR Code

غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے خطیب مسجد الاقصی کو جلاوطن کر دیا گیا

5 Jun 2020 15:23

فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا کیمطابق غاصب صیہونی پولیس اور اسرائیلی انٹیلیجنس اداروں کے متعدد اہلکاروں نے شہر مقبوضہ قدس کے الصوانہ نامی علاقے میں واقع انکے گھر کے اندر گھس کر انکی 4 ماہ کی ملک بدری پر مبنی کتبی حکم نامہ پڑھ کر سنایا۔ غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے شیخ عکرمہ صبری کیخلاف جاری ہونیوالے فیصلے میں انہیں مسجد اقصی کی حمایت پر مبنی اپنے موقف کی بناء پر لوگوں کو مشتعل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی جانب سے ہیئت اسلامی فلسطین کے سربراہ اور مسجد اقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری کو 4 ماہ کے لئے ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا کے مطابق غاصب صیہونی پولیس اور اسرائیلی انٹیلیجنس اداروں کے متعدد اہلکاروں نے شہر مقبوضہ قدس کے الصوانہ نامی علاقے میں واقع ان کے گھر کے اندر گھس کر انہیں کتبی حکم نامہ پڑھ کر سنایا۔ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے شیخ عکرمہ صبری کے خلاف جاری ہونے والے فیصلے میں انہیں مسجد اقصی کی حمایت پر مبنی اپنے موقف کی بناء پر لوگوں کو مشتعل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ خطب مسجد الاقصی نے اسرائیل کی جانب سے اپنی جلاوطنی کے خلاف خبرنگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مسجد الاقصی کے بھرپور دفاع پر زور دیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ جمعے کے روز غاصب صیہونی پولیس نے ان کے گھر میں زبردستی گھس کر انہیں گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد انہیں ایک ہفتے کے لئے جلاوطن کر دیا گیا تھا جبکہ چند روز بعد بدھ کے دن دوبارہ ان کے گھر پر حملہ کیا گیا لیکن اہل علاقہ نے صیہونی پولیس کو شیخ عکرمہ صبری کے گھر میں داخل نہیں ہونے دیا جس پر ہونے والے جھگڑے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہو گئے تھے جبکہ کئی ایک کو صیہونی پولیس کی جانب سے گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 866730

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866730/غاصب-صیہونی-رژیم-کیجانب-سے-خطیب-مسجد-الاقصی-کو-جلاوطن-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org