QR CodeQR Code

جی بی اسمبلی، 2015ء کے الیکشن میں ہارے ہوئے پی پی کے امیدوار کو کامیاب قرار دیدیا گیا

5 Jun 2020 17:21

گانچھے حلقہ تین سے پی پی کے امیدوار انجینئر اسماعیل نے الیکشن نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا جس کا فیصلہ حکومت کی مدت پوری ہونے کے صرف 20 روز پہلے آیا۔ انجینئر اسماعیل اب صرف بیس روز کیلئے رکن اسمبلی بن گئے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 2015ء کے عام انتخابات میں ہارے ہوئے پی پی کے امیدوار انجینئر محمد اسماعیل کو کامیاب قرار دیدیا اور یوں انجینئر اسماعیل صرف 20 دن کیلئے رکن اسمبلی بن گئے۔ بلتستان کے ضلع گانچھے حلقہ تین سے پیپلزپارٹی کے امیدوار انجینئر اسماعیل نے 2015ء کے الیکشن کے نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا جس کا فیصلہ رواں سال مارچ میں آگیا تھا تاہم نون لیگ نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر کے الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے سے رکوا دیا تھا۔ 2015ء کے الیکشن میں گانچھے حلقہ تین سے نون لیگ کے امیدوار محمد شفیع کو کامیاب قرار دیا گیا تھا جو بعد میں صوبائی وزیر بھی بنے تاہم رواں سال اپریل میں محمد شفیع دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ الیکشن ٹریبونل میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتیجے میں پی پی کے انجینئر محمد اسماعیل کو ایک ووٹ کی برتری حاصل ہو گئی اور جمعرات کے روز الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ موجود حکومت کی مدت 25 جون کو پوری ہو رہی ہے اور یوں انجینئر محمد اسماعیل صرف 20 روز کیلئے ہی رکن اسمبلی بن گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 866742

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866742/جی-بی-اسمبلی-2015ء-کے-الیکشن-میں-ہارے-ہوئے-پی-امیدوار-کو-کامیاب-قرار-دیدیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org