0
Friday 5 Jun 2020 17:02

کورونا کے باعث 30 لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں، وزارت خزانہ

کورونا کے باعث 30 لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں، وزارت خزانہ
اسلام ٹائمز۔ وزارت خزانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وبا کے باعث ملک میں 30 لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔ سینیٹ میں وزارت خزانہ کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے قبل جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 3.24 فیصد تھا جب کہ مالی سال 20-2019 میں 0.4 فیصد کی منفی شرح نمو رہی، رواں مالی سال اپریل سے جون تک ایف بی آر کے ریونیو میں 700 سے 900 ارب روپے تک کمی ہو گی، اس طرح ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو 3905 ارب روپے تک گر سکتا ہے، مالی خسارہ 7.5 فیصد سے بڑھ کر 9.4 فیصد ہو جائے گا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کورونا بحران کے باعث غربت کی شرح 24.3 فیصد سے بڑھ کر 33.5 فیصد ہو جائے گی، پاکستان کی برآمدات کم ہو کر 21.22 ارب ڈالرز رہیں گی جب کہ بیرون ملک کام کرنے والے مزدوروں کی ترسیلات میں 2 ارب ڈالرز کی کمی ہو گی۔ کورونا بحران کے باعث 30 لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں، کورونا بحران کے باعث 30 لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 866746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش