QR CodeQR Code

اس بار بجٹ خسارے کا ہوگا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا

5 Jun 2020 17:22

خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس سال صوبے کو 100 ارب کا نقصان ہوا ہے لیکن اسکے باوجود عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھر پور کوششیں کی جا رہی ہیں، اس بار بجٹ میں صحت کے شعبے کو زیادہ ترجیح دی جائیگی۔


اسلامم ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ اس بار صوبائی بجٹ خسارے کا ہوگا، عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے۔ پشاور میں مشیر اطلاعات اجمل وزیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سال صوبے کو 100 ارب کا نقصان ہوا ہے لیکن اس کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھر پور کوششیں کی جا رہی ہیں، اس بار بجٹ میں صحت کے شعبے کو زیادہ ترجیح دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے آئندہ مالی سال کا بجٹ رواں ماہ 19 جون کو پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام اراکین کے ایک ہفتہ قبل کورونا کے ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی عوام نے ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ان سے اپیل ہے کہ احتیاط ہی کورونا کا واحد علاج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گندم اور آٹے کا معاملہ قومی رابطہ کمیٹی میں اٹھایا گیا ہے، موجودہ حالات میں پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے، آرڈیننس کے تحت بغیر وارنٹ چھاپے مارے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 866750

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866750/اس-بار-بجٹ-خسارے-کا-ہوگا-کوئی-نیا-ٹیکس-نہیں-لگائیں-گے-وزیر-خزانہ-خیبر-پختونخوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org