QR CodeQR Code

جہاں ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا وہاں ایکشن ہوگا، اجمل وزیر

5 Jun 2020 17:29

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں انتظامیہ پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں اور مقررہ ریٹ سے زیادہ پیٹرول فروخت کرنے والوں کیخلاف ایکشن میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ جہاں ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا وہاں ایکشن ہوگا، سماجی دوری پر عمل نہ ہوا تو مزید نقصانات ہوسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا بریفنگ میں اجمل وزیر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی، ذخیرہ اندوزی کا قلع قمع کرنے کیلئے آرڈنینس کا قیام بھی عمل میں لیا گیا ہے جس میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت سزائیں مقرر کی گئی ہے۔ اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے، صوبہ بھر میں کئی پٹرول پمپس سیل کئے گئے ہیں مزید کارروائی بھی جاری ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں انتظامیہ پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں اور مقررہ ریٹ سے زیادہ پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن میں ہے۔ اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ویژن ہے کہ کورونا سے لوگوں کو بچانا ہے معیشیت کو رواں دواں رکھنے کیلئے کاروبار کی اجازت دی گئی، ایس او پیز پر عمل درامد کے حوالے سے اضلاع کی انتظامیہ کو احکامات جاری کئے گئے ہیں جہاں ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا وہاں ایکشن ہوگا، سماجی دوری پر عمل نہ ہوا تو کورونا وبا سے مزید نقصانات پیدا ہوسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 866752

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866752/جہاں-ایس-او-پیز-پر-عمل-نہیں-ہوگا-وہاں-ایکشن-اجمل-وزیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org