0
Friday 5 Jun 2020 17:37

ثمر ہارون بلور عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کی ترجمان مقرر

ثمر ہارون بلور عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کی ترجمان مقرر
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا نے رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور کو صوبائی ترجمان مقرر کر دیا ہے۔ باچا خان مرکز پشاور سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق ترجمان صدرالدین مروت اپنی ذمہ داریاں بخوبی نہ نبھا سکے، ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وہ پارٹی معاملات کو زیادہ وقت نہیں دے سکے جس وجہ سے باچا خان مرکز سمیت پارٹی کیلئے مسائل پیدا ہوگئے تھے۔ بیان کے مطابق پارٹی کی صوبائی تنظیم کی جانب سے صدرالدین مروت پر جرگہ کیا گیا جس پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفٰی دیدیا ہے اور صوبائی صدر ایمل ولی خان نے ان کا استعفٰی منظور کر لیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے صوبائی کونسل کا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا لیکن صوبائی صدر ایمل ولی خان نے ثمر ہارون بلور کو نیا ترجمان مقرر کر دیا ہے اور اس فیصلے کی توثیق آئندہ صوبائی کونسل اراکین سے بھی لی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 866755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش