0
Friday 5 Jun 2020 17:54

وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے وزیراعلٰی بلوچستان نے 3 سالہ پروگرام کی منظوری دیدی

وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے وزیراعلٰی بلوچستان نے 3 سالہ پروگرام کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے مستقبل میں وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے 3 سالہ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ منصوبے کی شروعات 13 ارب روپے کی لاگت سے ہوگی اور پروگرام کے تحت بلوچستان میں انسٹیٹوٹ آف ویکسین ڈیویلپمنٹ، مربوط سرویلنس سسٹم، طبی انفراسٹرکچر کی مضبوطی سمیت تمام سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹروں، آئی سی یو اور لاجسٹک کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ترجمان بلوچستان حکومت کہتے ہیں کہ منصوبے پر ہر سال 4.4 بلین روپے لاگت آئے گی۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت سے بھی مدد مانگی ہے امید کرتے ہیں کہ وفاق اس پروگرام میں صوبائی حکومت کی مدد کرے گا۔ ترجمان صوبائی حکومت مزید کہتے ہیں کہ وزیراعلٰی نے 3 سالہ پروگرام کی منظوری دیدی جبکہ متعلقہ حکام کو پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 866762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش