0
Friday 5 Jun 2020 18:18

جی بی میں پائپ لائنوں کے ذریعے گیس پہنچانے کا منصوبہ ٹینڈر کے مراحل میں داخل ہو گیا

جی بی میں پائپ لائنوں کے ذریعے گیس پہنچانے کا منصوبہ ٹینڈر کے مراحل میں داخل ہو گیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کو گھروں میں پائپ لائنوں کے ذریعے گیس پہنچانے کا منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل کی باضابطہ منظوری کے بعد ٹینڈر کے مراحل میں داخل ہو گیا۔ اس منصوبے کی ٹیکنیکل بڈنگ کا مرحلہ مکمل ہو چکا جبکہ فنانشل بڈنگ کے بعد سول ورک کا آغاز کر دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کا کہنا ہے کہ گلگت شہر کو اس ضمن میں نو زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ 32 ہزار کنکشنز پر مبنی اس منصوبے پر دو ارب اکیاون کروڑ روپے کی لاگت آئے گی جبکہ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت ابتدائی مرحلے میں گلگت شہر کو فوری پانچ ہزار کنکشنز فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور سوئی ناردرن گیس گلگت شہر کو گیس کی سپلائی کے کامیاب تجربے کے بعد جی بی کے دیگر اضلاع میں بھی اس منصوبے کا آغاز کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 866767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش