0
Friday 5 Jun 2020 19:34

تبلیغی مرکز کے معاملے میں سی بی آئی انکوائری کی ضرورت نہیں ہے، بی جے پی

تبلیغی مرکز کے معاملے میں سی بی آئی انکوائری کی ضرورت نہیں ہے، بی جے پی
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے دارالحکومت دہلی کے نظام الدین تبلیغی مرکز میں جماعتیوں کے اجتماع کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذریعہ جانچ کی ضرورت سے انکار کیا ہے۔ دریں اثنا عدالت نے معاملے کی سماعت جمعہ کے روز دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔ بھارت کی مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں سی بی آئی انکوائری کی ضرورت نہیں ہے، کیوں کہ دہلی پولس کی کرائم برانچ کی تفتیش بہت آگے بڑھ چکی ہے۔ مرکزی حکومت کے حلف نامے پر غور کرنے کے بعد چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس ہرشکیش رائے پر مشتمل ڈویژن بنچ نے درخواست گزار سپریا پنڈتا سے دو ہفتے کے اندر جوابی حلف نامہ داخل کرنے کو کہا۔ اب اس معاملے کی سماعت دو ہفتے کے بعد ہوگی۔ مرکزی وزارت داخلہ میں دائر حلف نامہ میں کہا کہ دہلی پولس روزانہ کی بنیاد پر اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جلد ہی اس معاملے میں تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں دائر کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 866770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش