QR CodeQR Code

بلوچستان میں 7جون سے انٹر اور انٹراسٹی بسیں چلانے کا اعلان

5 Jun 2020 19:12

جنرل سیکرٹری بلوچستان بس فیڈریشن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ بس سروس کے آغاز کے ساتھ کرونا سے بچاؤ کیلئے تمام تر حفاظتی اقدامات کریں اور حکومت کے طے کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے 7 جون سے مقامی، اندرون صوبہ اور ملک کے دیگر شہروں کیلئے بس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ جنرل سیکرٹری بلوچستان بس فیڈریشن حاجی اختر جان کاکڑ نے میڈیا کو بتایا کہ بلوچستان میں 7 جون سے پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی، کوئٹہ میں لوکل بس سروس کے ساتھ، اندورن صوبہ اور ملک کے دیگر شہروں کیلئے ٹرانسپورٹ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبوں میں بس سروس کا آغاز ہوگیا مگر بلوچستان میں حکومت نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، جب ہوائی جہاز اور ٹرینیں چل سکتی ہیں تو بس سروس پر پابندی کیوں ہے۔

حاجی اختر کاکڑ نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ بس سروس کے آغاز کے ساتھ کرونا سے بچاؤ کیلئے تمام تر حفاظتی اقدامات کریں اور حکومت کے طے کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اس سے قبل پنجاب اور سندھ میں حکومتی سطح پر بسیں چلانے کی اجازت دی جا چکی ہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 90 ہزار کے قریب پہنچ گئی جبکہ تقریباً ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 866774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866774/بلوچستان-میں-7جون-سے-انٹر-اور-انٹراسٹی-بسیں-چلانے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org