0
Friday 5 Jun 2020 19:17

لاہور پولیس نے ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف کمر کس لی، چالان ہوں گے

لاہور پولیس نے ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف کمر کس لی، چالان ہوں گے
اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر لاہور پولیس کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائے گی، بغیر ماسک ڈرائیونگ پر چالان ٹکٹ جاری ہونگے۔ سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ دوران ڈرائیونگ موٹرسائیکل، گاڑی پر ماسک نہ پہننے والوں کو چالان ٹکٹ جاری ہونگے، کارروائی کیلئے 8 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ مشترکہ ٹیمیں مختلف مقامات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کریں گی، 8 خصوصی ٹیمیوں کے علاوہ شہر بھر میں تمام وارڈنز بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کار میں ایک سے زائد سوار ہونے کی صورت میں سب کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

سی ٹی او نے کہا کہ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا، کورونا وباء کے پیش نظر ٹریفک پولیس حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کروائے گی۔ سید حماد عابد نے کہا کہ شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے گاڑی اور موٹر سائیکل چلاتے وقت ماسک پہنیں، کورونا ایس او پیز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، شہری کورونا وبا کے تدارک کیلئے لاہور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
خبر کا کوڈ : 866775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش