0
Friday 5 Jun 2020 19:32

شیعہ علماء کونسل لاہور کے زیراہتمام انہدام جنت البقیع کے حوالے سے مظاہرہ

شیعہ علماء کونسل لاہور کے زیراہتمام انہدام جنت البقیع کے حوالے سے مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ضلع لاہور کے زیرانتظام انہدام جنت البقیع کے حوالے سے مسجد و امام بارگاہ شہزادہ علی اصغر علیہ السلام میں بعد از نماز جمعہ احتجاج کیا گیا۔ مظاہرے میں صدر شیعہ علماء کونسل لاہور ملک شوکت علی اعوان، جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل لاہور سید جعفر شاہ، علامہ اسد عباس، اطہر ملک، ریاض حسین اعوان، ملک جمیل اعوان، عمران علی، شہزاد حسین و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ اسد عباس اور ملک شوکت علی اعوان کا کہنا تھا کہ مقامِ افسوس ہے کہ سعودی شہزادوں اور آل سعود کے محل تو روشن ہیں، مگر دخترِ رسولؑ کی قبرِ اطہر پر تاریکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبر اطہر دختر رسول پر چھایا یہ اندھیرا اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی عرب میں قاتلان زہرا کی اولاد ہیں برسراقتدار ہے، مگر یہ جارح سعودی حکمران یاد رکھیں کہ زہراؑ کا بیٹا بہت جلد آنے والا ہے اور آپؑ کا ظہور بھی کعبہ سے ہی ہوگا اور جس دن مولائے کائناب کا ظہور ہو گیا اسی دن آل سعود کے مظالم کا سورج غروب ہو جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آل سعود خود دختر رسول سلام اللہ علیہا کا مزار تعمیر نہ کرتے تو نہ کریں، ہمیں مزار تعمیر کرنے کی اجازت دی جائے، پوری دنیا سے عاشقان رسول اپنے آقا کی بیٹی کے روضہ کو تعمیر کرنے کیلئے مدینہ شریف پہنچ جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 866776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش