QR CodeQR Code

کوئٹہ اور پارا چنار میں بڑھتی انتہاء پسندی کا نوٹس لیا جائے، سبطین سبزواری

5 Jun 2020 19:48

ایس یو سی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ شرپسند عناصر کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کی جائے، جیسے آرمی پبلک اسکول پشاور کے 2014ء میں ہونیوالے افسوسناک واقعہ کے بعد دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن جنگ کے ذریعے انکو ختم کر دیا گیا تھا لیکن اب پھر یہی تکفیری دہشتگرد گروہ دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، اس لئے اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو بھاری قیمت ادا کرنا پڑیگی، جس کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کوئٹہ اور پاراچنار میں شرپسند گروہ کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی خاموشی معنی خیز اور قابل مذمت ہے۔ کوئٹہ کے ہزارہ ٹاون میں ذاتی لڑائی کو فرقہ وارانہ رنگ دینے والوں کو کھلی چھٹی دی گئی اور وہ سوشل میڈیا پر اپنے روایتی ناصبی تعصب اور ذہنی غلاظت کے یزیدی اظہار کیساتھ بازاری نعرے بازی کیساتھ شیعہ ہزارہ کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جبکہ پاراچنار میں ایک بار پھر زمین کے جھگڑے کو فرقہ وارانہ جنگ بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ جامع مسجد فاطمۃ الزہرا ؑ میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور پاراچنار دہشتگردی کے باعث حساس علاقے ہیں، ہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یہاں ہونیوالی بدامنی کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کروائیں کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی کے باوجود نفرت پھیلانے کی اجازت کیسے دی گئی؟ عوام کے ذہنوں میں سوالات جنم لے رہے ہیں کہ یہ حساس ادارے اس کھیل کا حصہ ہیں یا وہ اس پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔؟

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ شرپسند عناصر کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کی جائے، جیسے آرمی پبلک اسکول پشاور کے 2014ء میں ہونیوالے افسوسناک واقعہ کے بعد دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن جنگ کے ذریعے ان کو ختم کر دیا گیا تھا، لیکن اب پھر یہی تکفیری دہشت گرد گروہ دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، اس لئے اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی، جس کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔ بھارت کیساتھ کشیدگی کے ماحول میں پاکستان کا اندرونی امن بہت ضروری ہے، جس کیلئے دہشتگرد گروہوں کا خاتمہ کرنا ہوگا، جو سینکڑوں معصوم گناہوں کا قتل کرنے کے بعد آزادانہ گھوم رہے ہیں اور دھمکیاں دے رہے ہیں۔ تکفیریت اور دہشت گردی کا قلع قمع نہ کیا گیا تو یہ پہلے کی نسبت زیادہ قربانیاں دینا ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 866777

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866777/کوئٹہ-اور-پارا-چنار-میں-بڑھتی-انتہاء-پسندی-کا-نوٹس-لیا-جائے-سبطین-سبزواری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org