QR CodeQR Code

ملتان، دن دیہاڑے بھرے بازار میں شیعہ تاجر قتل، پولیس نے ڈکیتی کا رنگ دیدیا 

5 Jun 2020 19:56

 واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد اسے ڈکیتی قرار دیا، جبکہ لواحقین اور رشتہ داروں کیجانب سے اسے ٹارگٹ کلنگ کہا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب پلٹ حاجی رمضان صدیقی کو دن دیہاڑے اُن کی دکان پر قتل کر دیا گیا، تفصیل کے مطابق زکریا ٹاون ملتان کے رہائشی حاجی رمضان صدیقی اپنی دکان واقع معصوم شاہ روڈ بالمقابل مدرسہ جامع العلوم اپنی دکان (معصوم فارمیسی) پر بیٹھے تھے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے دن دیہاڑے بھرے بازار میں فائرنگ کرکے شہید کر دیا، واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد اسے ڈکیتی قرار دیا، جبکہ لواحقین اور رشتہ داروں کی جانب سے اسے ٹارگٹ کلنگ کہا جا رہا ہے، شہید کی نماز جنازہ ممتاز عالم دین علامہ سید محمد تقی نقوی نے پڑھائی، جبکہ نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری علامہ اقتدار حسین نقوی، مولانا سید کاشف ظہور نقوی، انجینئر مہر سخاوت علی اور دیگر موجود تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 866779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866779/ملتان-دن-دیہاڑے-بھرے-بازار-میں-شیعہ-تاجر-قتل-پولیس-نے-ڈکیتی-کا-رنگ-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org