0
Friday 5 Jun 2020 20:32

ملتان، شیعہ تاجر کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ 

ملتان، شیعہ تاجر کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ 
اسلام ٹائمز۔ معصوم شاہ روڈ پر دوران ڈکیتی شیعہ تاجر کے قتل کے خلاف تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ ، کرپٹ ایس ایچ او نیو ملتان کے خلاف نعرے بازی، آر پی او اور سی پی او سے معطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تاجروں کا رشوت خور ایس ایچ او کے خلاف انٹی کرپشن میں جانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق معصوم شاہ روڈ پر واقع صدیقی میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی کی کوشش پر نامعلوم ڈاکو کے ہاتھوں قتل ہونے والے تاجر رمضان صدیقی کے قتل اور آئے روز چوری ڈکیتیوں کے خلاف انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کی جانب سے گلشن مارکیٹ میں صدر چوہدری محمد الیاس، جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم کمبوہ کی قیادت میں تاجروں نے شدید احتجاج کیا، چوہدری الیاس اور چوہدری سلیم کمبوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر پی او اور سی پی او ملتان اہلیان نیوملتان کو کرپٹ ایس ایچ او نیوملتان محمد فیضان سے نجات دلوائیں، محمد فیضان صرف تاجروں سے بھتہ وصول کرنے اور ہراساں کرنے پر معمور ہے، چوروں اور ڈاکوئوں کو کھلی چھوٹ اور ان کی سرپراستی کررہا ہے، جس وجہ سے علاقہ میں وارداتیں عام ہیں اور تاجر رمضان بھی اسی کی بھینٹ چڑھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او نیوملتان تاجروں سے صرف پیسے بٹورتا ہے جس کے ثبوت موجود ہیں، اگر کرپٹ ایس ایچ او کو معطل نہ کیا گیا اور تاجر کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو بروز اتوار کو تھانے کا گھیرائو کریں گے اور ایس ایچ او کو کیفر کردار پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور ثبوت کے ساتھ ایس ایچ او کے خلاف انٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرائیں گے۔ احتجاجی مظاہرہ سے شیخ یونس قریشی، چوہدری کاشف، محمد عرفان، محمد آصف، ماجد قریشی، مرزا شہباز، چوہدری سعید، مرزا شہباز، زاہد قریشی، محمد عرفان سمیت اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 866785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش