0
Friday 5 Jun 2020 20:40

بھارت خطے میں امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے، ثروت اعجاز قادری

بھارت خطے میں امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی، اقتصادی اور دفاعی طور پر مستحکم بنانا ہوگا، بجٹ 2020ء میں عوام کو معاشی ریلیف دیا جائے، مزدور کی تنخواہوں میں اضافہ اور غریبوں کو بجلی و گیس کے بلوں میں ٹیکس کی چھوٹ دی جائے، بھارت خطے میں امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے، مقبوضہ کشمیر میں مسلم نسل کشی کو روکنے کیلئے عالمی برادی کو خاموشی توڑنا ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کورونا کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں مسلم نسل کشی کرکے بھارت انسانیت کا مجرم بن چکا ہے، بھارت کی انسانیت دشمن بالخصوص اقلیتوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے سازش اب بے نقاب ہو چکی ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حق و سچ کا ساتھ نہ دینے والے یاد رکھیں کہ اللہ پوری کائنات کا خالق و مالک ہے، تاریخ گواہ ہے ظلم و بربریت اور انصاف کے قتل کی حکمرانی کسی طور بھی زیادہ عرصہ نہیں چل سکیں، اقوام متحدہ بے حسی سے باہر نکل کر انصاف پر مبنی فیصلے کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت انتہاپسندی و دہشتگردی کو فروغ دے رہی ہے، جنونی ہندؤں کو مسلم نسل کشی اور ظلم و بربریت کرنے کا لائسنس دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیتے ہوئے عالمی سطح پر مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 866786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش