امریکی پولیس نے ایک اور بیگناہ نوجوان کو فائرنگ کر کے مار ڈالا
5 Jun 2020 20:46
شمالی کیلیفورنیا کے شہر والیجو کے چیف پولیس آفیسر شاؤنی ولیمز (Shawny Williams) نے خبرنگاروں کو بتایا ہے کہ جب 22 سالہ لاطینی نژاد سین مونٹیروسا (Sean Monterrosa) گھٹنوں کے بل کھڑا تھا اور اسکے ہاتھ ہوا میں بلند تھے، مقامی پولیس اہلکار نے اُسے اپنی 5 گولیوں کا نشانہ بنا دیا کیونکہ اسکی کمر کیساتھ لگی ہتھوڑی کو پولیس افسر نے اسلحہ سمجھ لیا تھا۔
اسلام ٹائمز۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقے میں امریکی پولیس نے ایک 22 سالہ نوجوان کو، جو گھٹنوں کے بل کھڑا تھا اور اس کے ہاتھ ہوا میں بلند تھے، فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کیلیفورنیا کے شہر والیجو کے چیف پولیس آفیسر شاؤنی ولیمز (Shawny Williams) نے خبرنگاروں کو بتایا کہ جب 22 سالہ لاطینی نژاد سین مونٹیروسا (Sean Monterrosa) گھٹنوں کے بل کھڑا تھا اور اس کے ہاتھ ہوا میں بلند تھے، مقامی پولیس اہلکار نے اسے اپنی 5 گولیوں کا نشانہ بنا دیا کیونکہ اس کی کمر کے ساتھ لگی ہتھوڑی کو پولیس افسر نے اسلحہ سمجھ لیا تھا۔ والیجو کے چیف پولیس افسر نے کہا کہ پولیس کی گشتی ٹیم ایک میڈیکل سٹور پر ڈکیتی کی رپورٹ کے جواب میں وہاں موجود تھی جب اس کا سین مونٹیروسا کے ساتھ آمنا سامنا ہو گیا۔
خبر کا کوڈ: 866787