QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کا دریائے سندھ میں 7 بچوں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

5 Jun 2020 20:47

اپنے ایک بیان میں صوبائی جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس ناکے لگا کر بچوں اور جوانوں کو ایسے مقامات پر نہانے سے روکے، تاکہ آئندہ اس طرح کے المناک حادثات کے نتیجے میں معصوم بچوں اور جوانوں کی قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچائی جا سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے ٹھٹہ کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر سات بچوں کی المناک موت پر گھرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی کے دنوں میں نہروں، جوہڑوں اور دیگر مقامات پر ہر سال اس طرح کے افسوس ناک واقعات کا رونما ہونا معمول بن چکا ہے، والدین اپنے معصوم بچوں کی حفاظت اور نگرانی کا نظام مؤثر بنائیں، بچوں کے دوپہر کی گرمی میں گہرے پانی کی نہروں اور دیگر مقامات پر نہانے سے روکیں۔ اپنے ایک بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس ناکے لگا کر بچوں اور جوانوں کو ایسے مقامات پر نہانے سے روکے، تاکہ آئندہ اس طرح کے المناک حادثات کے نتیجے میں معصوم بچوں اور جوانوں کی قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچائی جا سکیں۔ صوبائی رہنماء نے سندھ حکومت سے جھرک حادثے میں جانبحق بچوں کے لواحقین سے مکمل تعاون کرنے سمیت ہر ممکن امداد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس المناک حادثے میں جانبحق بچوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار، مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 866788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866788/جماعت-اسلامی-کا-دریائے-سندھ-میں-7-بچوں-کے-ڈوب-کر-جاں-بحق-ہونے-پر-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org