QR CodeQR Code

سیدنا عمر بن عبدالعزیز کے مزار کی بے حرمتی قابل مذمت، او آئی سی نوٹس لے، خواجہ شفیق اللہ البدری

5 Jun 2020 21:05

ملتان سے جاری بیان میں متحدہ میلاد کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جو قومیں اپنے اسلاف کی تکریم نہیں کرتیں وہ تباہ وبرباد ہوجاتی ہیں، سیدنا عمربن عبدالعزیز کی خدمات اسلامی تاریخ کا سنہرا باب ہے، مزار کی بے حرمتی سے شدید دلی تکلیف پہنچی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ میلاد کونسل کے چیئرمین خواجہ شفیق اللہ صدیقی البدری نے شام میں خلیفہ راشد سیدنا عمر بن عبدالعزیز کے مزارمبارک کی پامالی اور میتوں کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا واقع پوری امت مسلمہ کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے، وہ اس حوالے سے متحدہ میلاود کونسل کے احتجاجی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس کی صدارت متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزا ارشدالقادری نے کی۔ خواجہ شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہا کہ سیدنا عمر بن عبدالعزیز نے اپنے دورخلافت میں جو کارہائے نمایاں سرانجام دیئے اس بنا پر ان کو امت نے عمرثانی اور ان کے دورخلافت کو خلافت راشدہ قراردیا۔ ان کی خدمات تاریخ اسلامی کا سنہرا باب ہیں، اس سانحہ سے ہر مسلمان کو شدید دلی اذیت پہنچی ہے۔ متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزا ارشدالقادری نے کہا کہ جو قومیں اپنے اسلاف کی تکریم نہیں کرتیں وہ تباہ وبرباد ہوجاتی ہیں۔ سیدنا عمر بن عبدالعزیز کی شخصیت تاریخ اسلام کی وہ غیر متنازعہ شخصیت ہے جن کا ادب ہر مسلمان دل و جان سے کرتا ہے۔ ان کے مزار مبارک کی پامالی سے تمام مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔امت مسلمہ کی نمائندہ تنظیم او آئی سی کو اس سانحے کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور اس کے ذمہ دار عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 866789

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866789/سیدنا-عمر-بن-عبدالعزیز-کے-مزار-کی-بے-حرمتی-قابل-مذمت-او-آئی-سی-نوٹس-لے-خواجہ-شفیق-اللہ-البدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org