QR CodeQR Code

کرم میں اینٹی ڈرگ سکواڈ کی کارروائی، منشیات سپلائی کرنیوالا ملزم گرفتار

5 Jun 2020 23:57

ڈی پی او کرم کے مطابق پولیس کو ملزم کے حوالے سے اطلاعات مل رہی تھیں کہ وہ شہر کے مختلف حصوں کو ہیروئن سپلائی کرتا ہے، جس پر آج اینٹی ڈرگ سکواڈ نے کامیاب کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں اینٹی ڈرگ سکواڈ کی اہم کارروائی، شہر میں ہیروئن سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد قریش خان کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں اینٹی ڈرگ سکواڈ کے انچارج زاہد حسین طوری نے شہر کے نواحی علاقے حسین نغری میں کارروائی کرکے شہر میں ہیروئن سپلائی کرنے والے ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے 25 پوڑی ہیروئن برآمد کرلی، ڈی پی او کرم کے مطابق پولیس کو ملزم کے حوالے سے اطلاعات مل رہی تھیں کہ وہ شہر کے مختلف حصوں کو ہیروئن سپلائی کرتا ہے، جس پر آج اینٹی ڈرگ سکواڈ نے کامیاب کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 866815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866815/کرم-میں-اینٹی-ڈرگ-سکواڈ-کی-کارروائی-منشیات-سپلائی-کرنیوالا-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org