0
Saturday 6 Jun 2020 00:16

پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا

پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے سرحدی خلاف ورزی کرنے والا بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول عبور کرکے پاکستان کی سرحد میں 500 میٹر اندر تک آگیا تھا جہاں خنجر سیکٹر میں اسے مار گرایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس پاک فوج نے بھارت کا یہ آٹھواں ڈرون مار گرایا ہے اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کی سرحدی خلاف وزریوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے جواب میں پاکستان نے ایک ہفتے کے دوران دو جاسوس ڈرون مار گرائے تھے۔ 29 مئی کو پاک فوج کے بھارتی ڈرون گرانے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ لداخ میں بھی بھارت ناکام ہوا ہے اور کشمیر میں اس کی پالیسی کو ناکامیوں کا سامنا ہے، اندرونی معاملات سے بچنے کے لیے بھارت یہ سب کر رہا ہے، نریندرمودی کی پالیسی فیل ہوچکی ہے اور آج بھارتی میڈیا بھی اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کررہا ہے۔

وزیر خارجہ کے مطابق وہاں اب یہ رپورٹس آنے لگی ہیں کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجید دووال  کی پالیسی سے بھارتی فوج مطمئن نہیں، بھارتی فوج سمجھتی ہے کہ بھارت سرکار ایسا راستہ اپنا رہی ہے جو اسے بند گلی کی طرف لے جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 866817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش