QR CodeQR Code

بھارت چین اختلافات کو پُرامن طور حل کرنے پر متفق

6 Jun 2020 08:35

دونوں اطراف نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چین اور بھارت کے درمیان پرامن اور مستحکم تعلقات موجودہ عالمی صورتحال میں ایک مثبت اقدام ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت اور چین کے درمیان لداخ میں فوجی تعطل دور کرنے کے لئے سفارتی بات چیت میں اختلافات کو پُرامن طور دور کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ ویڈیو کانفرنس میں وزارت خارجہ کے مشرقی ایشیاء کے جوائنٹ سیکریٹری نوین سری واستو اور چینی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ووجیانگ ہو نے شرکت کی۔ وزارت خارجہ نے فوجی تعطل کا براہ راست حوالہ دیئے بغیر کہا کہ دونوں اطراف نے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا۔ دونوں اطراف نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چین اور بھارت کے درمیان پرامن اور مستحکم تعلقات موجودہ عالمی صورتحال میں ایک مثبت اقدام ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 866836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866836/بھارت-چین-اختلافات-کو-پ-رامن-طور-حل-کرنے-پر-متفق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org