QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر مین کورونا وائرس کے مزید 182متاثر

6 Jun 2020 08:35

جمعہ کو 7 حاملہ خواتین، 5 ڈاکٹروں اور 3 پولیس اہلکاروں سمیت جموں و کشمیر میں 182 مشتبہ مریضوں کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور اس طرح جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد 3324 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر اسپتال سرینگر میں بٹہ مالو سے تعلق رکھنے والی ایک معمر خاتون کی موت واقع ہونے سے جموں و کشمیر میں کورونا وائرس مہلوکین کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔ کورونا سے مرنے والوں میں 4 جموں جبکہ 32 افراد کشمیر میں لقمہ اجل بن گئے۔ جمعہ کو 7 حاملہ خواتین، 5 ڈاکٹروں اور 3 پولیس اہلکاروں سمیت جموں و کشمیر میں 182 مشتبہ مریضوں کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور اس طرح جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد 3324 ہوگئی ہے جن میں سے 809 جموں جبکہ 2515 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 182 مریضوں میں سے 42 شوپیان، 26 ادھمپور، 22 سرینگر، 13 کپوارہ، 12 جموں، 11 رام بن، 11 کٹھوعہ، 9 بڈگام، 7 بارہمولہ، 6 اننت ناگ، 5 ڈوڈہ، 4 بانڈی پورہ، 4 سانبہ، 2 پلوامہ، 2 کولگام، 2 پونچھ، 2 راجوری، 1 گاندربل اور ایک ریاسی سے تعلق رکھتا ہے۔

بٹہ مالو سے تعلق رکھنے والی معمر خاتون صدر اسپتال سرینگر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب وائرس کا 36واں شکار بن گئی۔ صدر اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر احمد چودھری نے بتایا کہ خاتون پہلے سے ہی کئی بیماریوں کی شکار تھی اور جمعرات کی صبح اس کو نمونیا کی وجہ سے اسپتال لایا گیا۔  ادھر کولگام میں 3 دن کے ایک نوزائیدہ بچی کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور اس طرح تین دنوں کی بچی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا سب سے کم عمر معاملہ ہے۔ پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ڈاکٹر شوکت جیلانی نے بتایا کہ 3 دنوں کی بچی کی رپورٹ جمعہ کو مثبت آئی جبکہ اس کی ماں کی رپورٹ جمعرات کو مثبت آئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 866837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866837/مقبوضہ-کشمیر-مین-کورونا-وائرس-کے-مزید-182متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org