QR CodeQR Code

امریکی خاتون شہری کے پیپلزپارٹی کی قیادت پر ریپ سمیت سنگین الزامات، یوسف گیلانی کی تردید

6 Jun 2020 10:12

سنتھیا رچی نے الزام عائد کیا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر میں دست درازی کی، امریکی خاتون نے سابق وزیر صحت مخدوم شہباب الدین پر بھی بدسلوکی کا الزام عائد کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں مقیم امریکی خاتون شہری سنتھیا رچی نے رحمان ملک سمیت پیپلزپارٹی کی قیادت پر سنگین الزامات عائد کردئیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پی پی رہنما مخدوم شہاب الدین پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ رحمان نے 2011ء میں اس وقت زیادتی کی جب وہ وزیر داخلہ تھے۔ سنتھیا رچی نے الزام عائد کیا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر میں دست درازی کی، امریکی خاتون نے سابق وزیر صحت مخدوم شہباب الدین پر بھی بدسلوکی کا الزام عائد کیا۔

امریکی خاتون شہری کے الزامات پر یوسف رضا گیلانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سنتھیا رچی نے عالمی رہنما بینظیر بھٹو پر بھی الزامات لگائے تھے جس پر پیپلزپارٹی کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا تھا۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ میرے بیٹوں نے سنتھیارچی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے، وہ پاکستان میں سیاست دانوں کو بدنام کررہی ہیں۔ انہوں نے سوالات اٹھائے کہ سنتھیارچی پاکستان میں کیا کررہی ہیں، انہیں پاکستانی سیاست دانوں کو بدنام کرنے کا حق کس نے دیا، وہ کس کی اجازت سے سیاست دانوں کو بدنام کررہی ہیں، پہلے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ ایوان صدر میں کیا کررہی تھیں؟۔


خبر کا کوڈ: 866859

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866859/امریکی-خاتون-شہری-کے-پیپلزپارٹی-کی-قیادت-پر-ریپ-سمیت-سنگین-الزامات-یوسف-گیلانی-تردید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org