QR CodeQR Code

صرف ماسک پہننے سے کورونا سے بچا نہیں جا سکتا، عالمی ادارہ صحت

6 Jun 2020 10:37

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ سماجی فاصلہ، ہاتھ صاف رکھنے اور پبلک ہیلتھ کو بھی یقینی بنایا جائے، سماجی فاصلہ ممکن نہ ہو تو لوگ ماسک پہننے کی حوصلہ افزائی کریں۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ صرف ماسک پہننے سے کورونا وائرس سے بچا نہیں جا سکتا، سماجی فاصلہ، ہاتھ صاف رکھنے اور پبلک ہیلتھ کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلہ ممکن نہ ہو تو لوگ ماسک پہننے کی حوصلہ افزائی کریں، پبلک ٹرانسپورٹ، دوکانوں اور مجمع میں فیس ماسک پہنا جائے، جبکہ کلینکس میں کام کرنیوالا عملہ بھی ماسک پہنے۔ ڈاکٹر ٹیڈروس کا مزید کہنا تھا کہ کپڑے کے ماسک ایسے تیار کیے جائیں جن کی 3 تہہ ہوں، 60 برس سے زائد عمر اور بیمار افراد میڈیکل ماسک پہنیں۔


خبر کا کوڈ: 866872

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866872/صرف-ماسک-پہننے-سے-کورونا-بچا-نہیں-جا-سکتا-عالمی-ادارہ-صحت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org