0
Saturday 6 Jun 2020 11:28

پنجاب اسمبلی، گستاخانہ کتابوں پر پابندی کی قرارداد منظور، فوری ضبط کرنیکا حکم

پنجاب اسمبلی، گستاخانہ کتابوں پر پابندی کی قرارداد منظور، فوری ضبط کرنیکا حکم
اسلام ٹائمز۔ گستاخانہ کتابوں کی اشاعت اور فروخت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظور  ہوگئی، اسمبلی کا تمام متنازع کتابیں فوری ضبط کرنے کا حکم۔ اسمبلی کے اجلاس کے آغاز میں ہی سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ یہ بات ہمارے لئے باعث ندامت ہے کہ اس پاک سرزمین پر ایسی کتب بالخصوص یہ 3 کتابیں "دی فرسٹ مسلم"، "آفٹر دا پرافٹ" اور "شارٹ ہسٹری آف اسلام" بھی موجود ہیں، جن میں ہمارے آقا کریم (ص) اُمت کی عظیم ماں، حضرت عائشہؓ، حضرت عثمان غنی ؓ اور حضرت علیؑ کے بارے میں جو گستاخانہ الفاظ استعمال کئے گئے ہیں، وہ قابل مذمت ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا کہ متعلقہ محکمہ اس پر عملدرآمد کرکے مذکورہ کتابوں پر فوری طور پر پابندی لگائے، مارکیٹ میں موجود سٹاک کو ضبط کرے اور رواں اجلاس میں ہی اس کی رپورٹ بھی پیش کی جائے۔
 
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہے، پاکستان بنانے کا نعرہ ہی لا الہ الا اللہ تھا، اس ملک میں کیسے یہ کتابیں شائع ہوئیں اور جس طریقے سے یہ فروخت ہو رہی ہیں، مارکیٹ میں کیسے آئیں۔ اپوزیشن رکن اسمبلی نے کہا کہ اس وقت قادیانیوں کی جانب سے ناموس رسالت (ص) اور عقیدہ ختم نبوت پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ اس وقت قادیانی حکومت میں اہم عہدوں پر بیٹھے ہوئے ہیں، وہ ہمارے اوپر مسلط ہوگئے ہیں، ان پر پابندی لگائی جائے۔ رانا مشہود نے کہا کہ سپیکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آپ نے اس معاملے کو اٹھایا۔ رانا مشہود نے کہا کہ حضور نبی اکرم (ص) اور ختم نبوت ہمارے ایمان کا اہم جزو ہے، بدقسمتی سے ملک میں بدیانتی کی پالیسی چل رہی ہے، سلیکٹڈ احتساب کیا جا رہا، جس کی مذمت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 866882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش