0
Saturday 6 Jun 2020 21:42

دوران ڈیوٹی جان کی بازی ہارنے والے پولیس اہلکاروں کو شہید کا درجہ دینے کا مطالبہ

دوران ڈیوٹی جان کی بازی ہارنے والے پولیس اہلکاروں کو شہید کا درجہ دینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ دوران ڈیوٹی جان کی بازی ہارنے والے پولیس اہلکار شہید ہیں، ایس ایس پی ایڈمن لاہور نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں ایسے اہلکاروں کو شہید لکھوانے کیلئے آئی جی پنجاب کو خط لکھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق دورانِ ڈیوٹی جان کی بازی ہارنے والے پولیس اہلکاروں کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں شہید لکھا جائے، سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر ایس ایس پی ایڈمن ملک لیاقت نے آئی جی پنجاب کو خط لکھا دیا۔ خط میں کہا گیا ہے آئی جی دفتر کی جانب سے پیمرا، ڈی جی پی آر، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو شہید لکھنے کی ہدایت جاری کی جائے، دوران ڈیوٹی اپنی جان کی بازی ہارنے والوں کو جاں بحق یا ہلاک لکھنے سے لواحقین کی دل آزاری ہوتی ہے۔ خط کا متن ہے کہ آئین پاکستان فرائض کی ادائیگی کے دوران جان دینے والوں کو شہید کا درجہ دیتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 866884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش