?>?> امریکا، مینیاپلیس کی پولیس میں فوری اصلاحات کی منظوری - اسلام ٹائمز
0
Saturday 6 Jun 2020 11:40

امریکا، مینیاپلیس کی پولیس میں فوری اصلاحات کی منظوری

امریکا، مینیاپلیس کی پولیس میں فوری اصلاحات کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے شہر مینیاپلیس کی سٹی کونسل نے پولیس میں فوری اصلاحات کی منظوری دے دی۔ سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی موت کے بعد مینیاپلیس میں قانون تبدیل ہو گا، پولیس کے ملزم کی گردن دبوچنے یا گھٹنے سے دبانے پر پابندی عائد کی جائے گی۔ مینیاپلیس سٹی کونسل نے پولیس اصلاحات کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے اور اصلاحات کی حتمی منظوری جج دے گا۔ واضح رہے کہ مینیاپلیس میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس نے امریکا کے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 866885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش