QR CodeQR Code

امریکا، مینیاپلیس کی پولیس میں فوری اصلاحات کی منظوری

6 Jun 2020 11:40

سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی موت کے بعد مینیاپلیس میں قانون تبدیل ہو گا، پولیس کے ملزم کی گردن دبوچنے یا گھٹنے سے دبانے پر پابندی عائد کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے شہر مینیاپلیس کی سٹی کونسل نے پولیس میں فوری اصلاحات کی منظوری دے دی۔ سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی موت کے بعد مینیاپلیس میں قانون تبدیل ہو گا، پولیس کے ملزم کی گردن دبوچنے یا گھٹنے سے دبانے پر پابندی عائد کی جائے گی۔ مینیاپلیس سٹی کونسل نے پولیس اصلاحات کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے اور اصلاحات کی حتمی منظوری جج دے گا۔ واضح رہے کہ مینیاپلیس میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس نے امریکا کے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 866885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866885/امریکا-مینیاپلیس-کی-پولیس-میں-فوری-اصلاحات-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org