QR CodeQR Code

نیویارک پولیس کا مظاہرین پر کیمیکل پھینکنے کا اعتراف

6 Jun 2020 12:21

پولیس ذرائع کے مطابق آنکھوں اور ناک میں جلن پیدا کرنیوالے پیپر بالز کے ساتھ کیمیکل استعمال کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیویارک پولیس نے لافیئٹ اسکوائر پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کیمیکل پھینکنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کے مطابق کیمیکلز کا استعمال مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آنکھوں اور ناک میں جلن پیدا کرنیوالے پیپر بالز کے ساتھ کیمیکل استعمال کیا گیا ہے۔ ترجمان پارک پولیس کا کہنا ہے کہ آنسوگیس کا لفظ غلط استعمال کیا گیا ہے جس پر افسوس ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمیکل کے استعمال سے مظاہرین کو سانس لینے میں دشواری اور جلد پر جلن محسوس ہوئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 866889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866889/نیویارک-پولیس-کا-مظاہرین-پر-کیمیکل-پھینکنے-اعتراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org