0
Saturday 6 Jun 2020 13:34

کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز بے آئسولیشن وارڈز میں رضاکارانہ طور پر ڈیوٹی کرنیکا فیصلہ کرلیا

کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز بے آئسولیشن وارڈز میں رضاکارانہ طور پر ڈیوٹی کرنیکا فیصلہ کرلیا
اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر یاسر اچکزئی نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ صوبے میں کورونا وائرس کے آئیسولیشن وارڈز میں رضاکارانہ طورپر اپنی ڈیوٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیاہے تاکہ صوبے کی عوام کو درپیش مشکلات میں کمی ہو۔ اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وباء میں بھی ینگ ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر اپنا بھرپورکردار ادا کر رہے ہیں۔ اور اپنی خدمات کے دوران وہ بڑی تعداد میں کورونا میں مبتلا ہورہے ہیں۔ کوئٹہ میں 200 سے زائد ڈاکٹرز کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں، بلوچستان میں جتنے ٹیسٹ ہورہے ہیں ان میں 30فیصد ٹیسٹ مثبت آرہے ہیں، جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں جگہ کم پڑرہی ہے۔ ہم نے صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت بلوچستان کو افرادی قوت بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈاکٹر یاسر اچکزئی نے کہاکہ جب تک حکومت بلوچستان افرادی قوت کی کمی کو پورا کرتی ہے اس وقت تک ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اپنی ڈیوٹی کے علاوہ کورونا وارڈز میں والنٹیئرلی اپنی خدمات سرانجام دینے کیلئے تیار ہیں، کورنٹائن کا وقت پورا کرنے کے بعد میں اپنا ٹیسٹ کرواؤں گا ٹیسٹ منفی آنے پر سب سے پہلے میں اپنی خدمات پیش کروں گا، بلکہ ینگ ڈاکٹرز کی کابینہ اور ایگزیکٹو سب سے پہلے اپنی خدمات سرانجام دینگے۔ انہوں نے صوبے بھر کے ڈاکٹروں سے اپیل کی کہ وہ فارغ اوقات میں اپنے فرائض کورونا وارڈز میں دیں کیونکہ اس وقت نہ صرف صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے بلکہ عوامی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے،جب تک حکومت کی طرف سے افرادی قوت کی کمی پوری کی جائیگی ہم والنٹیئرلی اپنی خدمات سرانجام دینگے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کم ہوں۔
خبر کا کوڈ : 866909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش