QR CodeQR Code

کوئٹہ میں ٹرانسپورٹرز کا اتوار سے ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان

6 Jun 2020 13:46

میڈیا سے بات چیت میں حاجی اختر جان کاکڑ نےکہا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ بس سروس کے آغاز کے ساتھ کرونا سے بچانے کیلئے تمام تر حفاظتی اقدامات کریں اور حکومت کے طے کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا جبکہ ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے خبردار کیا ہے کہ ٹرانسپورٹ از خود کھولی گئی تو قانونی کارروائی ہوگی،حکومت پبلک ٹرانسپورٹ کھلوانے پر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے ٹرانسپورٹرز نے 7جون سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ، اندرون بلوچستان اور ملک کے دیگر شہروں کیلئے بس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ممتاز ٹرانسپورٹر اورجنرل سیکرٹری بلوچستان بس فیڈریشن حاجی اختر جان کاکڑ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں 7 جون سے پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی، کوئٹہ میں لوکل بس سروس کے ساتھ، اندورن صوبہ اور ملک کے دیگر شہروں کیلئے ٹرانسپورٹ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ حاجی اختر جان کاکڑ نے کہا کہ تمام صوبوں میں بس سروس کا آغاز ہوگیا مگر بلوچستان میں حکومت نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ جب ہوائی جہاز اور ٹرینیں چل سکتی ہیں تو بس سروس پر پابندی کیوں ہے۔

حاجی اختر جان کاکڑ نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ بس سروس کے آغاز کے ساتھ کرونا سے بچانے کیلئے تمام تر حفاظتی اقدامات کریں اور حکومت کے طے کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا جبکہ ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے خبردار کیا ہے کہ ٹرانسپورٹ از خود کھولی گئی تو قانونی کارروائی ہوگی، حکومت پبلک ٹرانسپورٹ کھلوانے پر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ ازخود کسی کو ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت نہیں دیں گے، ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ کوچز میں ایس او پیز پر عمل درآمد ہوسکتا ہے مگر وین میں نہیں ہوسکتا، صوبائی حکومت ٹرانسپورٹرز کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرانسپورٹ کے شعبے کیلئے ایس او پیز بنارہی ہے، جس میں رکشے سمیت تمام ٹرانسپورٹ کے لیے کروانا وائرس کے دوران ایس او پیز شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 866912

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866912/کوئٹہ-میں-ٹرانسپورٹرز-کا-اتوار-سے-ٹرانسپورٹ-چلانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org