0
Saturday 6 Jun 2020 14:00

کورونا کیوجہ سے طلبا کا جو تعلیمی نقصان ہوا اس کا بخوبی اندازہ ہے، میجر جنرل سرفراز علی

کورونا کیوجہ سے طلبا کا جو تعلیمی نقصان ہوا اس کا بخوبی اندازہ ہے، میجر جنرل سرفراز علی
اسلام ٹائمز۔ آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل سرفراز علی نے کہا کہ بہتر و جدید تعلیم بلوچستان بالخصوص مکران کے نوجوانوں کو فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ میں ڈین لاء کالج گل حسن اور پرنسپل عطاء شاد کالج واحد بخش سے گفتگو کے دوران کیا، آئی جی ایف سی نے کہا کہ حالیہ وبائی مرض کورونا کی وجہ سے طلبا کا جو تعلیمی نقصان ہوا اس کا انہیں بخوبی اندازہ ہے۔ جس پر انہیں مکران اور بلوچستان کے طلباء کی شدید فکر ہے، آئی جی ایف سی نے ملاقات میں تعلیم کے معیار کو بہتربنانے اور جدید آلات کے ذریعے طلباء کے تعلیمی صفر کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کے ہم نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی فراہم کر رہے ہیں۔ پرنسپل عطاء شاد کالج نے کالج کے ہاسٹل کی بندش کی وجہ سے طلباء کی پریشانیوں سے بھی آئی جی ایف سی کو آگاہ کیا۔ جس پر آئی جی ایف سی نے ہاسٹل کھولنے کے لیے حکومت سے بات کرنے کی حامی بھری مگر ہاسٹل کے کھلنے کو علاقے اور کالج کے حالات سے مشروط قرار دیا اور کہا کہ ہاسٹل کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔ گفتگو کے دوران ایف سی کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے ڈین لاء کالج اور پرنسپل عطاء شاد کالج نے کہاکہ ایف سی کی قربانیوں کی بدولت اس خطے میں امن قائم ہوا جس کے لیے ہم ایف سی کے شکر گزار ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 866913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش