0
Saturday 6 Jun 2020 14:29
عمر بن عبدالعزیز کے مقبرے کی توہین ناقابل برداشت ہے

امام خمینی نے وحدت امت کو ہمیشہ مقدم رکھا، علامہ رمضان توقیر

تفرقہ پھیلانے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ضرورت ہے
امام خمینی نے وحدت امت کو ہمیشہ مقدم رکھا، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ عمر بن عبدالعزیز کے مقبرہ کی توہین ناقابل برداشت ہے، اہل تشیع مقبروں کی توہین کے قائل نہیں ہیں اور ایک طویل عرصہ سے جنت البقیع میں دختر رسول خدا حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہ کے مقبرہ کے انہدام پر سراپا احتجاج ہیں، امام خمینی عظیم رہنما تھے، جنھوں نے اسلامی انقلاب برپا کرکے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین (ع) ڈیرہ اسماعیل خان میں پیشواء انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی برسی کے حوالے سے منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ عمر بن عبدالعزیز بنو امیہ کے وہ حکمران ہیں، جنھوں نے خطبات میں مولا علی (ع) کے خلاف بیان بازی کو ختم کرانے سمیت فدک کو اہل بیت کے حوالے کیا، اہل تشیع میں عمر بن عبدالعزیز کو اہم مقام دیا جاتا ہے۔

علامہ رمضان توقیر نے مزید کہا کہ عمر بن عبدالعزیز کے مقبرہ کی توہین کرنے والے اسلام دشمن ہیں اور اس واقعہ کو مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، اہل تشیع طویل عرصے سے متبرک مقبرہ جات کے انہدام کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، جنت البقیع میں دختر رسول کے مقبرہ مبارک کے انہدام پر تمام اہل تشیع متبرک مقبرہ جات کے انہدام پر سراپا احتجاج ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صیہونی طاقتیں اور اسلام دشمن مسلسل مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کے لیے سازشوں اور پروپیگنڈہ کا سہارا لے رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ رہبر کبیر امام خمینی نے شاہ ایران کے خلاف اپنی استقامت دکھا کر اسلامی انقلاب کو برپا کرکے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ امام خمینی نے ہمیشہ وحدت امت کو اپنا مطمع نظر رکھا اور وحدت امت کے لے اپنا نمایاں کردار ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے والے مذموم کرداروں کو بے نقاب کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 866919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش