0
Saturday 6 Jun 2020 14:45

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 4734 نئے کیسز کی تصدیق

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 4734 نئے کیسز کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 93 ہزار 983 تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4734 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 97 مریض انتقال کر گئے۔ کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 93 ہزار 983 اور اموات کی تعداد 1935 ہو گئی ہیں، جب کہ 32 ہزار 581 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، سندھ میں 34 ہزار 889، پنجاب میں 35 ہزار 308، خیبر پختونخوا میں 12 ہزار 459، بلوچستان میں 5 ہزار 776، اسلام آباد 4 ہزار 323، آزاد کشمیر میں 345 اور گلگت بلتستان میں 897 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 185 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 60 ہزار 508 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب کورونا کے حوالے سے اعداد و شمار اکھٹے کرنے والے ایک نجی ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ساڑھے چھ لاکھ کورونا کے مریض موجود ہیں۔ جس سے ملک بھر میں صورتحال کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 866924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش