0
Saturday 6 Jun 2020 18:04

کورونا نے حکومتی دعوؤں کے برعکس محکمہ صحت کی کمزوریاں بے نقاب کر دیں، محمد حسین محنتی

کورونا نے حکومتی دعوؤں کے برعکس محکمہ صحت کی کمزوریاں بے نقاب کر دیں، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کورونا وبا نے پاکستانی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان اور حکومتی تمام دعوؤں کے برعکس محکمہ صحت کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا ہے، سندھ کے سرکاری اسپتالوں کا بہت برا حال ہے، اسپتال میں مطلوبہ سہولیات کا فقدان اور کورونا مریضوں سے بھر چکے ہیں، عملی طور سارا نظام بیٹھ گیا ہے، کورونا کے بعد سندھ سمیت پورا ملک ٹڈی دل کی لپیٹ میں ہے، آٹے چینی کی قیمتوں کو کنٹرول اور جن لوگوں نے بحران پیدا کیا ہے، ان کو قانون کی پکڑ میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں نظم صوبہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ قیم صوبہ کاشف سعید شیخ نے سندھ بھر کی دعوتی و تنظیمی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی، جبکہ سندھ کی سیاسی و تظیمی صورتحال کا جائزہ اور آئندہ کی منصوبہ بندی کی گئی۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ کورونا سے اللہ تعالی نے دنیا کو ایک نئی آزمائش میں ڈالا ہوا ہے، جو کہ اللہ کے نظام سے بغاوت کا نتیجہ ہے، نجات و کامیابی کا واحد ذریعہ توبہ استغفار اور رجوع الی اللہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دینی و سیاسی سرگرمیاں محدود ہوگئی ہیں، حفاظتی تدابیر کے ساتھ اصلاح معاشرہ اور اقامت دین کی جدوجہد جاری رکھی جائے۔
خبر کا کوڈ : 866958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش