QR CodeQR Code

کورونا وائرس ملک میں زبردستی پھیلایا گیا، ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، بلاول بھٹو

6 Jun 2020 18:28

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ وفاقی حکومت رویہ درست کرے، اس نے عوام کی صحت و زندگی کو خطرے میں ڈال دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ملک میں زبردستی پھیلایا گیا، جس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نہ صرف پھیلایا گیا، بلکہ زبردستی پھیلایا گیا، وزیراعلٰی سندھ اور کارکنوں نے کورونا وبا کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے، لیکن وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی سندھ حکومت کی کوششوں کو سبوتاژ کیا، جو فیصلے کیے، اس کے ذریعے ہماری خودمختاری نہیں رہی، کراچی میں اسپتالوں کے بھرنے کا ذمہ دار کسے ٹہراؤں، کسی کو تو ذمہ داری اٹھانی پڑے گی۔

بلاول زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے اور عوام کو غلط معلومات دی جا رہی ہیں، عوام کو غلط معلومات دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر کاٹنی چاہیئے، وفاقی حکومت رویہ درست کرے، اس نے عوام کی صحت و زندگی کو خطرے میں ڈال دیا، وزیراعظم تاجروں اور کاروباری لوگوں سے ملتے ہیں، لیکن ایک دفعہ بھی ڈاکٹرز اور طبی عملے سے نہیں ملے۔ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران اسٹیل ملز سے 10 ہزار مزدوروں کو فارغ کرنا انسانیت کے خلاف ہے، اس فیصلے کو ہر فورم پر چیلنج کریں گے، ٹڈی دل کے مسئلے پر سندھ کو لاوارث چھوڑ دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 866965

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866965/کورونا-وائرس-ملک-میں-زبردستی-پھیلایا-گیا-ذمہ-دار-وفاقی-حکومت-ہے-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org