0
Saturday 6 Jun 2020 19:14

سندھ بھر میں چھٹی تا بارہویں جماعت کی کلاسز آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ

سندھ بھر میں چھٹی تا بارہویں جماعت کی کلاسز آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں چھٹی سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں چھٹی سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی سیکرٹری تعلیم نے سرکاری اسکولوں کیلئے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں چھٹی جماعت سے 12ویں جماعت تک کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یونیسیف اور مائیکرو سافٹ کی مدد سے آن لائن کلاسز شروع کی جائیں گی، جبکہ اس ضمن میں 75 ماسٹر ٹرینر اساتذہ کو آن لائن کلاسز کیلئے ٹریننگ بھی دیںگے۔

سیکرٹری تعلیم سندھ نے تمام اضلاع کے ڈائریکٹرز کو 17 جون تک اساتذہ و طلبا کا ڈیٹا دینے کی ہدایت کی ہے، آن لائن سیشن کیلئے آئی ٹی کے ماہرین کو بھی رکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا کی وبائی صورتحال کے پیشن نظر سندھ حکومت نے تمام سرکاری اور تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور امتحانات بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا، طلبا کے گذشتہ جماعتوں کے نتائج کو دیکھتے ہوئے اگلی کلاس میں ترقی دی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 866971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش