0
Saturday 6 Jun 2020 19:19
حکومت نوازشریف کو بيرون ملک رکھنا چاہتی ہے

چوہدری نثار وزيراعظم يا وزيراعلٰی بننا چاہتے تھے، میاں جاوید لطیف

چوہدری نثار نے پی ٹی آئی دھرنے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا
چوہدری نثار وزيراعظم يا وزيراعلٰی بننا چاہتے تھے، میاں جاوید لطیف
اسلام ٹائمز۔ مسلم ليگ نون کے رہنما مياں جاويد لطيف نے چوہدری نثار سے متعلق نئے انکشافات کئے ہیں اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی دھرنے میں چوہدری نثار نے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ میڈیا سے انٹرويو ميں میاں جاوید لطیف نے بتایا کہ چوہدری نثار وزيراعظم يا وزيراعلٰی بننا چاہتے تھے، اس وجہ سے انہوں نے اٹھارويں ترميم ميں بھی رخنہ ڈالا۔ جاوید لطیف نے کہا کہ 18ویں ترمیم کی وجہ سے نوازشريف کو تیسری دفعہ وزیراعظم بننا تھا، چوہدری نثار نہيں چاہتے تھے کہ نوازشريف دوبارہ وزيراعظم بنيں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے پی ٹی آئی دھرنے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا، دھرنےکے دوران چوہدری نثار نے اعتزاز احسن پر جان بوجھ کر الزامات لگائے، الزمات کے بعد پیپلزپارٹی نے سوچ لیا تھا کہ وہ پارليمنٹ اجلاس سے اٹھ جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چوہدری نثار کے انکار کے بعد ظفرالحق کو معافی مانگنے کو کہا گيا۔

لیگی رہنماء نے مزید بتایا کہ نوازشریف نے پارليمنٹ میں پیپلزپارٹی کی طرف داری کی، مسلم ليگ نون مولانا فضل الرحمٰن کے مارچ میں ساتھ ديتی تو بہتر تھا۔ جاويدلطيف نے یہ بھی کہا کہ مارچ ميں شرکت کا نوازشريف کا فيصلہ نہيں مانا گيا، جو غلط تھا۔ لیگی رہنما نے بتایا کہ حکومت نوازشریف کو بيرون ملک رکھنا چاہتی ہے، یہ ان کی خواہش ہے، نوازشریف واپس ضرور آئيں گے۔ جاويد لطيف نے کہا کہ نیب کے سرپرست کو مطمئن کریں گے تو بچیں گے، اب نیب کے سرپرست عمران خان ہیں، اس ليے عمران خان کو مطمئن کرنا پڑے گا ليکن عمران خان کو مطمئن کرنے کا فارمولا ہمارے پاس نہيں ہے۔
اپنے اوپر عائد کیس پر جاويد لطيف نے کہا کہ نیب نے اثاثوں کے جس کيس ميں دوبارہ بلايا ہے، اس ميں کلين چٹ دے چکا ہے، نیب اندر رکھے يا باہر، کوئی مسئلہ نہیں، پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہوں۔
 
خبر کا کوڈ : 866972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش