0
Saturday 6 Jun 2020 19:52

کورونا سے گزشتہ 100 دنوں میں 1900 افراد جاں بحق ہوئے، اسد عمر

کورونا سے گزشتہ 100 دنوں میں 1900 افراد جاں بحق ہوئے، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو سنجیدہ لیا جائے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے، کورونا سے ہمارے پیارے جاں بحق ہورہے ہیں، انسانی جان قیمتی ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی ہے۔ قومی پالیسیاں سب کچھ مدنظر رکھ کر بنائی جاتی ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں ہر 10 لاکھ میں 9 افراد جاں بحق ہوئے، کورونا سے گزشتہ 100 دنوں میں 1900 افراد جاں بحق ہوئے، ایس او پیزکی خلاف ورزی پرکارروائیاں ہورہی ہیں، آج 100 سے زائد لیبارٹری ٹیسٹ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2200 سے زائد یومیہ ٹیسٹ کرسکتے ہیں۔ احتیاط نہ کرنے والے زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں، ضرورت کے مطابق وینٹی لیٹرز کی تعداد میں اضافہ کریں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ ملک میں اس وقت وینٹی لیٹرز کی تعداد میں دو گنا اضافہ ہوچکا ہے، وینٹی لیٹرز کی دستیابی سےمتعلق نیانظام شروع کررہے ہیں، آئی سی یوبیڈز، وینٹی لیٹرزکی دستیابی سے متعلق ایپ بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، ریسکیو ادارے ایپ کے ذریعے معلومات حاصل کرسکیں گے،۔ چاہتے ہیں زندگی کا پہیہ چلتے رہے اور لوگ روزگار کماتے رہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں  کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی ہے اور 93 ہزار 983 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ ایک ہزار 935 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گنٹوں کے دوران 4 ہزار 734 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا سےمتاثرہ 32 ہزار 581 مریض صحتیاب ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 866974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش