QR CodeQR Code

صوبے کے ہسپتالوں میں بستروں اور وینٹی لیٹرز کی کمی نہیں، اجمل وزیر

6 Jun 2020 19:48

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں، جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوگی وہاں کارروائی کی جائیگی، مشکل وقت میں ہمیں اسوقت مشکل فیصلے کرنے ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی سے نظامِ صحت پر بوجھ بڑھ جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر صحت اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ صوبے کے ہسپتالوں میں بستروں اور وینٹی لیٹرز کی کمی نہیں ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں خیبر پختونخوا کے مشیرِ اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی کمی نہیں ہے، ہم نے کاروبار میں جو نرمی کی ہے وہ ایس او پیز سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں، جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوگی وہاں کارروائی کی جائے گی، مشکل وقت میں ہمیں اسوقت مشکل فیصلے کرنے ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی سے نظامِ صحت پر بوجھ بڑھ جائے گا۔ مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ سختی کریں لیکن مجبوری ہے کہ اس وباء کو شکست دینی ہے، کورونا وائرس کی وباء کے مشکل حالات میں اوور سیز پاکستانیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔


خبر کا کوڈ: 866975

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866975/صوبے-کے-ہسپتالوں-میں-بستروں-اور-وینٹی-لیٹرز-کی-کمی-نہیں-اجمل-وزیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org