QR CodeQR Code

تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے زیراہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی 

6 Jun 2020 21:54

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ لداخ متنازعہ علاقہ ہے بھارت وہاں پر تعمیرات بند کرے، پاکستان چین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، کنٹرول لائن سمیت مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر میں بھارتی حکومت کے ایما پر بزدل بھارتی فوج کی کاروائیوں کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے زیراہتمام پاک فوج زندہ آباد ریلی حرم گیٹ چوک پر نکالی گئی، جس کی قیادت ضلعی صدر عامر رؤف نے کی، جبکہ اس موقع پر سینئر نائب صدر حسن بھٹہ، کامران بھٹہ، ندیم بھٹہ، نعیم بھٹہ، ماجد حسین، عدنان حسین، تیمور بلال، زبیر قریشی ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگائے جبکہ بھارت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ عامر رؤف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لداخ متنازعہ علاقہ ہے بھارت وہاں پر تعمیرات بند کرے، پاکستان چین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن سمیت مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر میں بھارتی حکومت کے ایما پر بزدل بھارتی فوج کی کاروائیوں کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جو دنیا بھر کی تمام افواج سے بہادر فوج ہے، ہم ملک و قوم کی سلامتی، کشمیریوں کی آزادی کے لئے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ مظاہرین میں مظاہرے سے قبل ماسک تقسیم کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 866986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866986/تحریک-جوانان-پاکستان-کشمیر-کے-زیراہتمام-پاک-فوج-حق-میں-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org