0
Saturday 6 Jun 2020 22:32

ایم ڈبلیو ایم رہنماء ملک اقرار کی گجرات آمد، مولانا ضیغم عباس کے جوانسال بھتیجے کے انتقال پر تعزیت

ایم ڈبلیو ایم رہنماء ملک اقرار کی گجرات آمد، مولانا ضیغم عباس کے جوانسال بھتیجے کے انتقال پر تعزیت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین نے جلالپور جٹاں ضلع گجرات کا دورہ کیا اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ امور خارجہ کے مرکزی معاون مولانا چوہدری ضیغم عباس کے جواں سال بھیتجے (چوھدری یاور عباس) کی وفات پہ مولانا ضیغم عباس اور ان کے دیگر اہل خانہ سے تعزیت و اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے مرحوم نوجوان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ نوجوان کی موت کا غم آپ سب کیلئے بہت بڑی آزمائش ہے، تاہم دعا ہے کہ خدا آپ سب کو صبر جمیل عطا اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔
 
خبر کا کوڈ : 866992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش