0
Saturday 6 Jun 2020 22:39
امت کو تقسیم کرنیکی سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے

کفر نے ہر دور میں امت کو لڑوانے کی ناکام کوشش، ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب 

کفر نے ہر دور میں امت کو لڑوانے کی ناکام کوشش، ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب 
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل جنوبی کے ذمہ داران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کی زندگی پوری امت کے لیے رہنمائی ہے، ان کی قبر کی توہین امت میں انتشار پیدا کرنے کی ایک مذموم سازش ہے، کفر اور طاغوتی طاقتیں امت کو لڑوانے کے لیے ایسی حرکتیں کرواتی ہیں، علماء کرام اپنے اتحاد اور باہمی اتفاق سے ان سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب میاں آصف اخوانی، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب ایوب مغل، نائب صدر بشارت عباس اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد انس نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، حکومت پاکستان اس واقعہ پر او آئی سی کا اجلاس طلب کروائے اور اسلامی ممالک کو اکٹھا کرے۔ انہوں نے کہا کہ امت کو تقسیم کرنے کی سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دین اسلام امن کا داعی ہے، کفر اور طاغوت مسلمانوں کو لڑوانا چاہتا ہے، حضرت عمر بن عبد العزیز کی قبر کی توہین اسی لیے کروائی گئی، لیکن تمام مسالک اور اتحاد امت سے اس سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 866995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش