0
Saturday 6 Jun 2020 22:41

حکومتیں مہاجر ڈاکٹروں کو کٹس فراہم کرنے کو تیار نہیں، ڈاکٹر سلیم حیدر

حکومتیں مہاجر ڈاکٹروں کو کٹس فراہم کرنے کو تیار نہیں، ڈاکٹر سلیم حیدر
اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر  نے کہا ہے کہ وفاقی اور سندھ کی صوبائی حکومت نے کراچی کے مہاجر ڈاکٹروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی کٹس فراہم نہ کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ یہ حکومت عملی طورپر کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرنے کے بجائے صرف اس کے نام پر سیاست کررہی ہے اور وسائل کی لوٹ مار میں مصروف ہے، عملی طور پر فرنٹ لائن پر جدوجہد کرنے والے کراچی اور حیدرآباد کے مہاجر ڈاکٹروں کو کٹس اور دیگر سہولیات تک فراہم نہیں کی گئی ہیں، جس کے باعث یہ ڈاکٹر غیر محفوظ ہوگئے ہیں اور بڑی تیزی سے کورونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیراعلٰی سندھ جو خود کو کمانڈر سیف گارڈ سمجھتے ہیں کراچی میں وائرس پھیلنے کی اطلاعات تو عوام کو فراہم کرتے ہیں لیکن اس کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور خاص طور پر کراچی، حیدرآباد کے مہاجر ڈاکٹروں سے غیر ضروری ڈیوٹیاں کرائی جارہی ہیں، نہ کرنے والے ڈاکٹرز کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے منظور نظر نجی اسپتالوں کو کورونا ٹیسٹ کے نام پر کٹس دی گئیں اور اربوں روپے کے فنڈز جاری کئے گئے لیکن کراچی اور حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور مقتدر حلقوں سے اپیل کی کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 866996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش