1
Saturday 6 Jun 2020 22:56

امریکہ، پولیس گردی کے دلخراش مناظر!

امریکہ، پولیس گردی کے دلخراش مناظر!
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ ہفتے امریکی ریاست مینیسوٹا کے بڑے شہر مینیاپولیس میں سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں سرعام اور بےدردی کے ساتھ مارے جانے والے سیاہ فام جارج فلوئڈ کے قتل پر ایک طرف پورا امریکہ پرتشدد احتجاجی مظاہروں کی لپیٹ میں ہے جبکہ دوسری جانب امریکی پولیس عام شہریوں، حتٰی بچوں، خواتین، بوڑھوں اور معذوروں کے ساتھ بھی انتہائی غیر انسانی سلوک پر اتر آئی ہے جو امریکی عوام کے بجا احتجاج کو مزید شدت بخشنے کا باعث بن رہا ہے۔

امریکی میڈیا میں چھپنے والی اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی پولیس نے ویل چیئر پر بیٹھے، بےگھر اور معذور بوڑھے شخص پر بھی رحم نہیں کیا اور اسے بھی اپنے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ہے:

وہ ضعیف العمر امریکی شہری جو امریکی پولیس کے ساتھ صرف بات چیت کی حد تک رابطہ برقرار کرنا چاہتا تھا:

مزید برآں وہ ماں جو اپنے کمسن بچے کے ہمراہ انتہائی پر امن طریقے سے پولیس تک اپنی بات پہنچانا چاہتی تھی:
خبر کا کوڈ : 867000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش