0
Saturday 6 Jun 2020 23:22

ملتان، ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کیخلاف کارروائی، 34 گاڑیاں بند

ملتان، ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کیخلاف کارروائی، 34 گاڑیاں بند
اسلام ٹائمز۔ کورونا سے بچاؤ بارے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف کریک ڈان جاری ہے، ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی ہدایت پر ملتان سے دوسرے شہروں کو جانیوالی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی 34 گاڑیوں کو تھانے میں بند کر دیا گیا جبکہ ایس او پیز کی معمولی خلاف ورزی پر متعدد گاڑیوں کو 13 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ سیکرٹری آر ٹی اے احمد رضا نے کارروائی کی قیادت کی۔ سیکرٹری آرٹی اے نے ٹرانسپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کو یکسر نظرانداز کرنیوالی گاڑیوں کو بند کیا جا رہا ہے، ایسی بسوں اور ویگنوں کو کسی صورت سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ تمام ٹرانسپورٹرز مسافروں کو ماسک لگانے کا پابند بنائیں اور "نو ماسک نو سروس" پالیسی کے تحت ماسک نہ لگانے والے شہریوں کو ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے سے انکار کر دیں۔ اس کے علاوہ مسافروں کو بسوں میں سوار کرنے سے پہلے ان کے ہاتھ سینی ٹائز کئے جائیں۔ مسافروں کی نشستوں کے مابین فاصلہ رکھا جائے اور بسوں اور ویگنوں کی ڈس انفکشن کے مکمل انتظامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 867004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش