QR CodeQR Code

امریکا میں 19 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کو کورونا نے اپنی لپیٹ میں لے لیا

6 Jun 2020 23:31

امریکا کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاست نیو یارک ہے، جہاں 24 گھنٹوں میں  مزید 42 افراد جان سے گئے جب کہ ایریزونا میں مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس نے امریکا اور برازیل میں پنجے گاڑھ لیے ہیں، جس کے باعث کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ امریکا میں 19 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کو کورونا نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔ برازیل میں مجموعی کیسوں کی تعداد 6 لاکھ 46 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ 35 ہزار سے زیادہ افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ امریکا کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاست نیو یارک ہے، جہاں 24 گھنٹوں میں  مزید 42 افراد جان سے گئے جب کہ ایریزونا میں مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

ادھر ٹیکساس میں جو امریکی ریاستوں میں لاک ڈاؤن میں کمی کرنے والی پہلی ریاست تھی، ایک ہزار 700 سے زیادہ نئے کیس 24 گھنٹوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ریاست مئین کے گورنر کو خبردار کیا ہے کہ ریاست میں لاک ڈاؤن کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ یہ بھی کہا کہ اسی مہینے میں تو مئین میں سیاحوں کا رش لگا ہوتا ہے تاہم گورنر ایسے ریاست کو کیسے بند کر سکتے ہیں۔ امریکی حکام نے خد شہ ظاہر کیا ہے کہ 27 جون تک ملک میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 223 سے تجاوز کر جائے گی۔

دوسری جانب برازیل کے محکمہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک کی سب سے گنجان آباد ریاست “سائو پاؤلو” میں  اموات اور متاثرین کی تعداد رجسٹرڈ تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ اس وقت ریاست میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 200 جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 717 بتائی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 867005

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867005/امریکا-میں-19-لاکھ-65-ہزار-سے-زائد-افراد-کو-کورونا-نے-اپنی-لپیٹ-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org